ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منوج تیواری نے کجریوال کو خط  لکھ کر دیا مشورہ:’خواتین کے نام پر کی جائے کچی کالونیوں کی رجسٹری‘

منوج تیواری نے کجریوال کو خط  لکھ کر دیا مشورہ:’خواتین کے نام پر کی جائے کچی کالونیوں کی رجسٹری‘

Sat, 27 Jul 2019 23:32:04    S.O. News Service

نئی دہلی27جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بی جے پی دہلی ریاستی صدر اور ایم پی منوج تیواری نے ایک خط لکھ کر ریاست میں کچی کالونیوں کو پکا کرنے کے عمل میں تاخیر کے لیے دہلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ جمعرات، 25 جولائی کو اروند کجریوال کو لکھے گئے خط میں انہوں نے الزام لگایا کہ وہ غلط فہمی پھیلا رہے ہیں کہ مرکزی حکومت دہلی کی کچی کالونیوں کو پکا کرنے کی تجویز کیخلاف ہے۔ منوج تیواری نے کہا کہ:’حکومت قومی دارالحکومت میں تقریبا 1750 غیر مجاز کالونیوں کے رجسٹریشن کی تجویز کو ہری جھنڈی دے چکی ہے‘۔منوج تیواری نے کہا کہ ان کی حکومت نے ہی ان کالونیوں کی کالونیوں کی حدبندی کے لئے کام نہیں کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ دہلی حکومت نے 1757 غیر مجاز کالونیوں کے ریگولرائزیشن کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی ہی نہیں ہے۔منوج تیواری نے خط میں انہیں ایک مشورہ بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پکی کی جا رہی کالونیوں میں رجسٹری خواتین کے نام پر کی جائے اور حکومت رجسٹریشن فیس میں 4 فیصد کی چھوٹ فراہم کرے۔ انہوں نے اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل جھارکھنڈ کی بی جے پی حکومت پہلے ہی لاگو کر چکی ہے۔ یہاں خاتون کے نام پر رجسٹری کرنے پر 7 فیصد کی رجسٹریشن فیس معاف کی جاتی ہے۔جون 2017 میں جھارکھنڈ میں یہ منصوبہ شروع ہوا تھا اور اس وقت اب تک خواتین کے نام پر 1.25 لاکھ پراپرٹی رجسٹر ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل منوج تیواری نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران یہی مطالبہ کیا تھا جس پر وزیر اعلی اروند کجریوال نے جواب دیا تھا کہ:’اس پر ضرور غور کریں گے‘۔
 


Share: